واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس کے ایوان نمائندگان نے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2025 کے لئے 884 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی، توقع ہے کہ سینیٹ کی طرف سے دفاعی بجٹ کی آئندہ ہفتے منظوری دے دی جائے گی اور پھر یہ دستاویز دستخط کے لئے صدر جو بائیڈن کے پاس جائے گی۔ دستاویز 1,800 صفحات پر مشتمل ہے، 884 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 1 فیصد زیادہ ہے۔