فارماسیوٹیکل درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے بعض پیٹنٹ شدہ ادویات اور متعلقہ فارماسیوٹیکل اجزاء کی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق صدارتی حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ درآمدات ایسی مقدار اور حالات میں ہو رہی ہیں جو امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ یہ ٹیرف 31 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ ان کمپنیوں کے لیے شرح 20 فیصد رکھی گئی ہے جو امریکہ میں پیداوار منتقل کرنے (آن شورنگ) کے منصوبے رکھتی ہیں یا جلد ایسا کرنے والی ہیں۔ تاہم، یہ شرح 2 اپریل 2030 تک بڑھا کر 100 فیصد کر دی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق یورپی یونین ، جاپان، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ اور لیختن شٹائن جیسے ممالک، جن کے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے ہیں، ان پر 15 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ برطانیہ کے لیے یہ شرح 10 فیصد مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عام (جنیرک) ادویات، بایوسِمیلرز اور متعلقہ اجزاء کو فی الحال اس ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں نیوکلیئر ادویات، پلازما سے تیار کردہ علاج، زرخیزی کے علاج، اور سیل و جین تھراپی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here