سپین سائیکل ریس ؛فلسطین کے حق میں مظاہرہ

0
130

میڈرڈ (پاکستان نیوز) سپین کے وزیر اعظم پیڈ روسانچیز نے کہا ہے کہ مجھے وولٹا آسپانہ سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر فخر ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ مظاہرے غزہ میں تباہ کن جنگ کے باعث اسرائیلی ٹیم کے خلاف ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں نے سائیکلنگ کی اس عالمی سطح کی تین بڑی ریسوں میں سے ایک کے کئی مراحل میں خلل ڈالا ہے ، اور اس بات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ آیا 21 دن کی یہ ریس مکمل بھی ہو سکے گی یا نہیں ۔ احتجاجی سرگرمیوں کے باعث کئی مراحل کو مختصر کرنا پڑا اور بعض اوقات مظاہرین کے اچانک ٹریک پر آجانے سے حادثات بھی پیش آئے ، جس پر کھلاڑیوں کی حفاظت اور سپین کی بین الاقوامی ساکھ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here