واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جوکچھ ہوا اس پر تشویش ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں تشددد کے بجائے اپنے اختلافات کا پرامن طریقے سے اظہارکریں۔ تشدد کسی بھی بات کا جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان کی بطور جمہوری ملک طویل تاریخ ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار سے متعلق دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستانی حکام سے بھی بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ پریس اور شہریوں کی اظہار رائے کی آزادی کسی بھی قوم اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ سرد جنگ میں شروع ہونے والے روس اور بھارت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔امریکا کے ساتھ بھارت کے اقتصادی، سکیورٹی اور عسکری تعلقات نہیں بن سکے تھے۔ دو دہائیوں میں بھارت امریکا تعلقات آگیبڑھے ہیں۔ آنے والی انتظامیہ بھی بھارت سے تعلقات جاری رکھے گی۔