مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں، عمران

0
101

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں، کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہیدہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکا سے آن لائن خطاب کروں گا،پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے، جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔ جبکہ اس سے قبل لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے فواد چوہدری کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں،عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔ جبکہ پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کل 2لانگ مارچ ہوں گے، ایک اسد عمراور ایک شاہ محمودنکالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here