شکاگو لینڈ کے نامور سرجن، ممتاز سیاسی و کمیونٹی رہنما ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں کی جانب سے یو ایس سینیٹر Dick Durbinکا فنڈریز

0
720

تقریب میں قونصل جنرل پاکستان کے علاوہ ریاست کی مختلف سیاسی، سماجی و کمیونٹی شخصیات کی بھرپور شرکت
اپنے ہُنر، تعلیم اور خدمات کے باعث پاکستانی کمیونٹی کا امریکہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے، سینیٹر ڈربن
سینیٹر ڈربن کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے گرانقدر خدمات مثالی اور لائق تحسین ہیں، ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں
شرکاءتقریب نے Durbin Vicrory Fund میں بھرپور حصہ لیا

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کے گزشتہ ربع صدی سے منتخب سینیٹر ڈک ڈربن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کا اپنی صلاحیتوں، علمیت اور جذبہ خدمت کے حوالے سے امریکہ کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ہے۔ وہ گزشتہ اتوار کو ریاست کے مستند و نامور سرجن ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں و نصرت مرتضیٰ ارائیں کی جانب سے منعقدہ Durbin Victory فنڈ کی تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقعہ پر ارائیں فیملی سے دیرینہ خوشگوار تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کی ڈیمو کریٹس کی حمایت نیز پاکستان و امریکہ کے عوام و حکومتوں کے درمیان مثبت تعلقات کو ڈیمو کریٹس کا واضح منشور قرار دیا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ کی عالیشان رہائشگاہ پر ہونےوالی اس تقریب میں ریاست الی نائے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات کی اپنے اہل خاندان کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کے علاوہ متعدد ڈیمو کریٹس نیز پرائمری انتخاب میں امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ قابل ذکر شرکاءمیں شکاگو میں متعینہ پاکستانی قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی، چودھری منیر اختر، اختر علی، سید علی نقی، ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر سمیر شفیع، عبدالرحمن پاٹیکا، طارق جونیجو، ڈاکٹر انعام حسین، اعظم نظام الدین و دیگر شامل تھے۔ تقریب کی ایک خصوصی بات یہ تھی کہ سینیٹر ڈک ڈربن نے فرداً فرداً تقریب کے ہر شرکاءسے مصافحہ کیا۔ تقریب کے آغاز میں میزبان ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے سینیٹر ڈک ڈربن سے اپنے تین عشروں پر محیط تعلقات کا تفصیلی ذکر کیا اور پاکستانی امریکن سے سینیٹر ڈک ڈربن و ڈیمو کریٹ لیڈر شپ کے مثالی تعلق کو سرمایہ¿ افتخار قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹر ڈربن نے ہمیشہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ہر ایشو کیلئے آگے بڑھ کر ساتھ دیا ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر ارائیں نے بھارتی حکومت اور مودی کے مسلم دشمن اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاﺅن، جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے، شہریت کے مسلم دشمن قانون کے نفاذ اور دہلی و دیگر ریاستوں میں مسلمانوں کی قتل و غارت گری، خواتین کی بے حرمتی اور ریاستی دہشتگردی کےساتھ بھارت کی کنٹرول لائن پر چھیڑ چھاڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے دو نیو کلیائی ممالک کے درمیان محاذ آرائی نیز خطہ میں امن کی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا۔ بعد ازاں سینیٹر ڈربن نے شرکاءکے اظہار خیال و سوالات کے جواب میں بھارتی وزیراعظم اور حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا اور اس معاملہ کے حل کرنے کیلئے پارلیمان میں آواز بلند کرنے کا وعدہ کیا۔ تقریب کے شرکاءنے فنڈریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈاکٹر ارائیں نے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا پنی اہلیہ نصرت آرائیں کی محنت اور حسن انتظام کی تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here