چائلڈ ٹیکس کریڈٹ: 1400 ڈالر کے امدادی چیکس

0
81

نیویارک (پاکستان نیوز)حکومت کی جانب سے چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی مد میں 1400 ڈالر کے امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ آئندہ ماہ شروع ہو رہا ہے اگر آپ نے ابھی تک چائلڈ ٹیکس کے فارمز نہیں بھرے تو جلدی کریں کیونکہ اس کیلئے بہت کم دن بچے ہیں ، امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا ، صدر بائیڈن نے اس سال کے شروع میں 1.9 ٹریلین ڈالر کے ریلیف معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اب تیسری مرتبہ امدادی چیکوں کی تقسیم مکمل کی جائے گی جبکہ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کو بھی عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے ۔ عام طور پر یہ فائدہ ٹیکس کریڈٹ کے طور پر ادا کیا جاتا ہے جب اہل بچوں کے والدین اپنے وفاقی ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ لیکن COVIDـ19 کے بحران کی وجہ سے، قانون سازوں نے عارضی اضافے کی تشکیل میں تخلیقی صلاحیت حائل کی۔ اس اضافے کا نصف ایڈوانس کے طور پر ادا کیا گیا، جو اس سال جولائی اور دسمبر کے درمیان چھ چیکوں پر محیط ہے۔بائیڈن انتظامیہ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی توسیع میں 1 سال کی توسیع پر زور دے رہی ہے۔ اگر کانگریس ساتھ دیتی ہے؟ پھر ہم اگلے سال بھی امدادی چیکس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here