روس،چین ہمارے ہم خیال امریکی پالیسیاں خودمختار نہیں:ایران

0
126

ماسکو(پاکستان نیوز)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ روس،چین اور دیگر ممالک ہمارے ہم خیال ہیں امریکی پالیسیاں ہمارے حوالے سے خودمختار نہیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی ایٹمی توانائی ایجنسیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی اصولوں اور توازن کو بگاڑنے کی کوشش میں ہے۔امریکہ کی ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کیلئے جاری ڈپلومیسی کے حوالے سے ظریف کا کہنا تھا کہ ”اسلحہ کی پابندی کا خاتمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 کا ایک اہم حصہ ہے اور جوہری معاہدے کے سلسلے میں ایک اہم نتیجہ ہے۔ امریکی اداروں نے بھی اس حقیقت کو بھی قبول کیا تا ہم انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ واشنگٹن اپنے وعدوں سے منکر ہو گیا ہے۔ اسی طرح یورپی یونین کے ممالک بھی امریکہ کے خلاف آزادانہ پالیسیاں اختیار نہیں کر سکے۔روس، چین اور بعض ممالک ایران کے ہم خیال ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here