نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ جاری، ایمنسٹی کا اظہار تشویش

0
172

نئی دہلی ، اسلام آباد (پاکستان نیوز) بھارت نے تمام سفارتی آداب اور معاہدے بالائے طاق رکھتے دئیے ، بھارتی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیز نے نئی دہلی میںدوسرے روز بھی پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کئے رکھا اور کمیشن کے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔ اپنے اہلکاروں کی رہائی کے باوجود بھارتیوں نے دوسرے روز بھی پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراو¿ جاری رکھا ، بھارتی پولیس نے پاکستانی سفارتکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو اب بھی روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کیا اور دھمکایا جارہا ہے ، سفارتکاروں کوان کی دفتری اورسفارتی ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی وزارت خارجہ کابیان پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش ہے ، بھارتی بیان حقائق مسخ کرنے کی ایک اوربھونڈی کوشش ہے ، دوران تفتیش بھارتی اہلکاروں سے جعلی کرنسی برآمدہوئی،بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کورہاکردیاگیا، بھارتی بیان مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، دریں اثنا نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی جعلی کرنسی کے 10 ہزار روپے بھارتی اہلکار سلوا دیس پال سے بر آمد ہوئے ، سلوا دیس پال بھارتی ہائی کمیشن کا اسٹاف ممبر ہے جس کی تعیناتی کی مدت دسمبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی طرف سے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ،عالمی قوانین کے مطابق کسی بھی ملک میں سفارتخانے یا ا±ن کے اہلکاروں کے ساتھ ایسا برتاﺅ نہیں کیا جاتا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو خط لکھا اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here