شخصی معلومات کی چوری: 85فیصد اضافہ

0
122

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک میں شخصی شناخت کے کیسوں میں ریکارڈ 85 فیصد تک اضافہ ہو گیا ، اسٹیٹ کمپٹرولر تھامس ڈی ناپولی کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں شخصی شناخت کی معلومات چوری ہونے کے حوالے سے 67ہزار سے زائد شکایات درج کی گئیں جبکہ رواں برس کرونا لاک ڈائون کے دوران ان کیسز میں 85 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، شخصی شناخت کی معلومات چوری ہونے کی سب سے زیادہ شکایات لانگ آئی لینڈ سمیت پانچ بوروز میں درج کیے گئے جہاں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 403 کیسز ریکارڈ کیے گئے ، شخصی معلومات چوری ہونے سے 25 ہزار سے زائد نیویارک کے شہریوں نے فراڈ ، جعل سازی کی شکایات درج کرائی ہیں جن میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔نیویارک کے 16 ہزار شہریوں نے اپنی شخصی شناخت ای میلز ، سوشل میڈیا ، انشورنس ، میڈیکل سروسز اور آن لائن شاپنگ کے ذریعے چوری ہونے کی شکایات درج کرائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here