صرف عمران خان مجرم نہیں، اس کو لانے والے بڑے مجرم تھے، نواز شریف

0
64

لاہور(پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ صرف عمران خان مجرم نہیں، اسے لانے والے بڑے مجرم تھے، ان سے بھی حساب لینا چاہیے، پاکستان اُڑان بھر چکا ہے اب صرف اوپر جانا ہے۔ انہوں نے لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی طور پہ جیتنے والے محترم بھائیوں کو، اپنے بچوں کو مبارکباد۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نفرت، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذیبی، دنگا فساد اور فتنے کو بری طرح سے اللہ تعالی نے شکست دی ہے۔ جب میں 1999 میں وزیراعظم تھا اور مشرف نے مارشل لا لگا دیا، ہم سعودی عرب گئے۔ اس وقت سعودی ریال تقریبا گیارہ روپے کا تھا اور درہم بھی تقریبا اسی شرح پر تھا۔ ہمارے جانے کے بعد ملک میں شدید تباہی ہوئی، بدتمیزی، بدتہذیبی، فساد اور فتنے پھیلائے گئے، پاکستان کا معاشی اور سماجی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نہ بڑوں کا ادب رہا نہ چھوٹوں کا پیار۔ کرکٹ کھیلنے آئے شاید لیکن پانچ سال یہی کھیل کھیلا۔ افسوس ہے، بزرگوں اور چھوٹوں کے احترام کو ختم کر دیا۔ پاکستان، قوم اور خارجہ امور کا دیوالیہ نکال دیا۔ آئی ایم ایف کو سر پر بٹھایا، امن و امان کا حال خراب کیا، غریبوں کا بھی نقصان پہنچایا، میرٹ کہیں نظر نہیں آیا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اسے لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے۔ ان سے بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے، پاکستان ٹیک آف کر چکا ہے، اڑان بھر چکا ہے، اب صرف اوپر جانا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی، ہمارے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی جبکہ عمران خان 39 فیصد پر لے گیا

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here