پاکستان نیوز کے زیر اہتمام اوکلا ہاما میں چھٹے سالانہ مسلم ڈے کا شاندار انعقاد

0
514

دو سو سے زائد مسلم کمیونٹی افراد نے شرکت کی ، پروگرام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان نیوز کے زیر اہتمام اوکلا ہاما میں چھٹے سالانہ مسلم ڈے کا شاندار انعقاد کیا گیا ، جس میں دو سو سے زائد مسلم کمیونٹی افراد نے شرکت کی ، پروگرام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا ، شرکا کو ڈنر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ، تمام شرکا نے لذیذ ڈنر سے لطف اٹھایا اور انتظامات کی تعریف کی، پروگرام کے دوران مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی کہ کس طرح مسلم کمیونٹی ان مسائل پر قابو پا سکتی ہے ، اس موقع پر کیئر او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈم سلطانی نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ چھ سال قبل ہم نے پہلے مسلم ڈے کا انعقاد کیا تو اس عظم کا اعادہ کیا تھا کہ اس ڈے کو مسلم کمیونٹی کے لیے مسائل سے نجات دہندہ کا دن بنانا ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here