واشنگٹن (پاکستان نیوز) دفتر خارجہ نے بھارت اور پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایڈوائزی میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں دہشت گرد کسی بھی وقت حملہ اور سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز کو نشانہ بنا سکتے ہیںِ، بھارت کے سیاحتی مقامات پر تشدد، جرائم اور جنسی حملوں کی بھی رپورٹس ہیں، ایل او سی کے قریبی علاقوں میں پاک بھارت فورسز کے مابین تصادم کا بھی خدشہ ہے، اس لئے امریکی شہری دونوں ملکوں کے سفر سے گریز کریں۔











