عمر اولیا نے یو ایس پریذیڈنشل سکالرکا اعزاز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا

0
150

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی وامریکن کمیونٹی کے باصلاحیت طالب علم عمر اولیا نے یو ایس پریذیڈنشل سکالرکا اعزاز حاصل کر کے امریکہ بھر میں ملک اور کمیونٹی کا نام روشن کر دیا ہے ، خوشی کے اس موقع پر عمر اولیا نے کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری ایجوکیشن بیٹسی ڈیووس اور وائٹ ہاو¿س کمیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے اعلیٰ ترین اعزاز کےلئے میرا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے ہر سال ملک بھر کے سٹوڈنٹس میں سے ان کی تعلمی کامیابیوں ، مضامین ، سکولوں کی جانب سے مردہ کردہ رپورٹس اور کمیونٹی خدمات و لیڈر شپ کی بنیاد پر 161سکالرز کا انتخاب کیا جاتاہے۔امریکہ میں ہائی سکول سینئر کے طور پر گریجویٹ ہونے والے کسی بھی سٹوڈنٹ کے لئے یو ایس پریذیڈنشل سکالر نامزد ہونا ، اعلیٰ ترین تعلیمی ایوارڈ ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here