نیویارک (پاکستان نیوز) نبیلہ سعید نے 51ہائوس ڈسٹرکٹ ڈیموکریٹک پرائمری کیلئے نامزدگی حاصل کر لی ہے ، نبیلہ نے چیل سی لائبرٹی کے خلاف 6 ہزار 463ووٹ حاصل کیے جبکہ حریف بیرنز 2489 ووٹ حاصل کر سکے، 23 سالہ نبیلہ نے بتایا کہ مضبوط جیت مہم کی بنیادی نوعیت پر زور دیتی ہے۔میں ان سب لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے عطیہ دیا، جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت دیا، جنہوں نے اپنی توانائی، اپنا دل اس تاریخی فتح کے لیے وقف کیا۔نبیلہ سعید نومبر میں رپبلیکن امیدوار کروس بوس کا مقابلہ کریں گی ، نبیلہ نے ڈیموکریٹس کو کانگریس کے لیے منتخب کرنے کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے EMILY’s List جیسے گروپوں کے ساتھ ایک منتظم کے طور پر کام کیا ہے۔ اس نے ٹاؤن شپ ہائی اسکول ڈسٹرکٹ 211 کے بورڈ ممبر ٹم میک گوون کے لیے مہم مینیجر کے طور پر کام کیا اور ہائی اسکول کے ڈیبیٹ کوچ کے طور پر کام کیا ہے۔امیدواروں نے موسمیاتی تبدیلی اور اسقاط حمل کے حقوق سمیت متعدد امور پر اتفاق کیا۔