اہلیہ کو چاقو کے وار سے قتل کرنیوالے بھارتی شہری کو عمر قید

0
193

نیویارک (پاکستان نیوز) اہلیہ کو چاقوئوں کے وار سے قتل کرنے والے بھارتی شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ، تفصیلات کے مطابق واقعہ ہسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا، ملزم کی اہلیہ نرس تھی پارکنگ میں دونوں کے دوران جھگڑا ہوا تو ملزم نے چاقو کے وار سے اہلیہ کو موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ، انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ 2020 میں ایک ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا تھا جہاں اس شخص کی بیوی بطور نرس کام کرتی تھیں۔’دی سن سینٹینیل’ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ فلپ میتھیو نے جمعے کو اپنی بیوی میرن جوئی کے فرسٹ ڈگری قتل کے الزام کا کوئی بھی دفاع نہ کرنے کی درخواست کی جو کہ اس رشتے سے فرار کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس درخواست کے بعد وہ مجرم موت کی سزا کے امکان سے بچ گیا ہے۔26 سالہ میرن جوئی ایک ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2020 میں ان کے شوہر گلپ میتھیو نے ان پر چاقو کے 17 وار کیے۔پولیس کے مطابق شوہر نے میرن جوئی کو گاڑی میں بند کر کے اس پر چاقو کے وار کیے اور بعد میں انہیں نیچے گرا کر ان کے جسم پر گاڑی بھی چڑھا دی تھی۔میرن جوئی کے ساتھی کارکنوں میں سے ایک نے بعد میں بتایا کہ میتھیو نے جوئی پر گاڑی ایسے چلائی جیسے وہ کسی سڑک کا سپیڈ بریکر ہوں۔ جب وہاں جوئی کے دیگر ساتھی جمع ہوئے تو وہ چیخ رہی تھی کہ ‘میرا ایک بچہ بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میرن جوئی نے اپنی موت سے قبل خود پر حملہ کرنے والے کی شناخت ظاہر کر دی تھی۔ریاستی اٹارنی کے دفتر کی ترجمان پاؤلا میک موہن نے کہا کہ سزائے موت کو معاف کرنے کا فیصلہ عمر قید کے یقینی ہونے کی وجہ سے کیا گیا تھا اور کیونکہ مدعا علیہ اپیل کے اپنے حق سے دستبردار ہو رہا تھا۔جوئی کا خاندان اس گہرے نقصان سے غمزدہ ہے تاہم جوئی کے ایک کزن جوبی فلپ کا کہنا ہے کہ جوئی کی ماں اس بات پر کسی حد تک مطمئن ہیں کہ اب ان کی بیٹی کا قاتل عمر بھر جیل میں رہے گا۔ قانونی کارروائی کی تکیمل کے بارے میں جان کر وہ اب پرسکون ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here