امریکہ کی سب سے بڑی سماجی تنظیموں اے پی پیک، اے یو پیک کا انضمام

0
54

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی دو نمائندہ تنظیموں اے پی پیک اور اے یو پیک کا انضمام ہو گیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے آئندہ مل کر سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ریاست ٹیکسز کے شہر ڈیلس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں جہاں دونوں تنظیموں کی قیادت شریک ہوئی وہیں امریکی وفاقی و ریاستی ایوان نمائندگان، مقامی حکمران، سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر رکن سازی بھی کی گئی جس کے تحت ڈیلس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد نے اے پی پیک میں بطور رکن شمولیت بھی اختیار کی۔اس موقع پر اے پی پیک کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں تنظیمیں اپنے اپنے طور پر پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دے رہی تھیں جس کے لئے افرادی قوت اور سرمایہ دونوں کا ضیاع ہو رہا تھا ہم نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ پوری طاقت اور موثر منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لئے کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا سیاسی سطح پر پاکستانی امریکیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ناگزیر ہے۔ انفرادی طور پر کی گئی کاوشیں زیادہ موثر نہیں۔ ہم یکجا ہو کر ہی اپنی کمیونٹی کے حقوق اور ان کے معیار زندگی کی بہتری کے لئے فعال کوششیں کر سکتے ہیں اور سیاسی طور ہر اپنی بات ایوانوں تک موثر انداز میں پہنچا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here