نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو سنجیدگی سے لیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پرامن انتقال اقتدار کے حق میں نہیں ہیں اور ایسا کسی صورت نہیں ہوگا ، ورچوئل فنڈ ریزر سے خطاب کے دوران اان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نہیں جانتے ہیں کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں ، ٹرمپ کی جانب سے ایسا اقدام معاشرے اور ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا کیونکہ امریکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا ہے کہ صدر انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے اور پھر وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے بھی عاری ہو جائے۔