کراچی(پاکستان نیوز) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر 16.01 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں 4.89 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 11.14 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کا حجم 4.86 ارب ڈالر ہوگیا۔