جوناگڑھ (پاکستان نیوز) نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا مقبوضہ کشمیر، ریاست جونا گڑھ میں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔نواب آف جوناگڑھ نے ہندوستان کااصلی چہرہ بے نقاب کردیا،نواب آف جوناگڑھ نے تقسیم ہندوستان کی دردناک داستان دنیاکے سامنے رکھ دی۔نواب آف جوناگڑھ نے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان دراصل منافقانہ،دہرے معیار،اقلیتوں ،بنیادی حقوق کی پامالی کانام ہے ،میں اس وقت ہندوستان کااصلی چہرہ نے نقاب کرناچاہ رہاہوں،بھارت کے ایک ہی واقعے پر2متضاد چہرے ،27اکتوبر1947کومہاراجہ کی سازش پرنام نہادالحاق کوبنیادبناکرکشمیرپرفوج کشی کرکے قبضہ کرلیا۔13دن بعد 9نومبر1947کو پاکستان سے الحاق کے جواب میں فوج کشی کی اوریاست جوناگڑھ پربھی قبضہ کرلیا۔ریاست جوناگڑھ کاپاکستان سے الحاق جوناگڑھ سٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہواتھا۔بھارت نے اس قانون الحاق کوبندوقوں کی طاقت سے روند ڈالا۔بھارتی فوج نے طاقت کے زورپرمطلوبہ ہدف حاصل کیا،پورے جوناگڑ ھ کوہندوستان کی فوج نے گھیررکھاتھا۔محمد جہانگیر خان نے کہااگربھارت کوریفرنڈم پراتناہی یقین ہے توپھرکشمیرمیں کیوں نہیں کروادیتا،جب کہ اقوام متحدہ کی کتنی ہی قراردادیں بھی آچکی ہیں کہ وہاں ریفرنڈم کراناچاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے رکھیں تاکہ عالمی برادری اس بات کوفیصلہ کرکے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کس طرح بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔کس طرح اس وقت جوناگڑھ میں اس وقت حقوق کوطاقت سے رونداگیا،ہم چاہتے ہیں عالمی برادری اس مسئلے پرہماراساتھ دے۔