بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی پالیسیوں سے نالاں ہے، ماہرین

0
83

واشنگٹن(پاکستان نیوز) جوبائیڈن انتظامیہ جو چار ماہ پہلے ایران میں ہونیوالے انتخابات کے نتیجے میں قدامت پسند حکومت کے قیام سے پریشان ہے وہیں وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بھی نالاں ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بائیڈن انتظامیہ کیساتھ لکچدار رویہ اپنانے سے گریزاں ہیں، افغانستان میں طالبان کی حکومت اب امریکہ اور یورپی یونین کو بلیک میل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی اہلیت چند ماہ میں حاصل کر سکتا ہے، اسرائیل جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دے رہاہے کہ وہ ایران کو ایٹمی ملک بننے سے باز رکھنے کیلئے متبادل طریقہ کار اختیار کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے سائوتھ ایشیائی ممالک چین بلاک میں جا رہے ہیں اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پھر چین کے غلبے میں امریکی اتحادی ممالک بھی آجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here