اسلام آباد (پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات امریکا،چین اوربرطانیہ کو ہوئیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق پہلے5 ماہ میں امریکا کو2.639ارب ڈالر برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 2.514ارب ڈالر برآمدات سے4.97 فیصد زائد ہے، چین 98.298 کروڑ ڈالر کے برآمدی حجم کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے حجم 1.055ارب ڈالر سے 6.84 فیصد کم ہے، اس دوران برطانیہ کو برآمدات کا حجم90.49 کروڑ ڈالر رہا، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے حجم 93.455 کروڑ ڈالر کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں یواے ای کو برآمدی حجم83.336 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے برآمدی حجم93.594 کروڑ ڈالر سے کم ہے، جرمنی کو برآمدات71.6065 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے برآمدی حجم70.893 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔










