کرنل (ر) مقبول ملک کو صدمہ ، بیٹا اور بہو ہنی مون پرٹریفک حادثے میں جاں بحق

0
144

 

بیٹا اہلیہ کیساتھ بہاماز آئی لینڈ گیا جہاں 29اکتوبر کودونوں میاں بیوی حادثے کا شکار ہو گئے

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت کرنل (ر) مقبول ملک کے جواں سال صاحبزادے اٹارنی محمد ملک اور بہو ڈاکٹر نور شاہ ، باہاماز آئی لینڈ میں پیش آنیوالے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) مقبول ملک کے صاحبزادے محمد ملک جو کہ کارپوریٹ اٹارنی تھے ، کی شادی ہفتہ ،24اکتوبر کو نیویار ک میں ڈاکٹر نور شاہ سے ہوئی۔شادی کے بعد محمد ملک اپنی نو بیاہتا اہلیہ کے ساتھ ہنی مون منانے کے لئے ’’بہاماز آئی لینڈ ‘‘ چلے گئے۔ بدھکی شام کو ’’بہاماز ‘‘ سے امریکی ایمبسی کے حکام نے لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں کرنل (ر) مقبول ملک کے گھر پر رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ محمد ملک اور ان کی اہلیہ ، مبینہ طورپر ڈوبنے کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔جس وقت یہ افسوسناک اطلاع آئی ،ا س وقت کرنل (ر) مقبول ملک ، دھوم ریسٹورنٹ میں دانش جمشید ملک کے زیر اہتمام محفل میلاد میں شریک تھے۔ انہیں فون پر بیٹے اور بہو کے حادثے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر گھر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں جواں سال بیٹے اور بہو کی موت پر قیامت صغریٰ برپا تھی۔ متوفین اٹارنی محمد ملک کی عمر28سال تھی اور وہ مقبول ملک کے تین بیٹوں میں سے تیسرے نمبر پر تھا اور کارپوریٹ اٹارنی کے طور پر پریکٹس کرتاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here