نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم نمائندہ الہان عمر نے بائیڈن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک کافی موثر اقدامات اٹھانے میں کامیاب رہے ہیں ، اپنے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بائیڈن نے تاحال اپنی ٹرانزیشن ٹیم میں اعلیٰ پایہ کے افراد کا انتخاب کیا ہے جوکہ خوش آئند عمل ہے ، انھوں نے کہا میرا نہیں خیال کی پروگریسو کے پاس بائیڈن کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ آئندہ دو ہفتوں میں بائیڈن اور کیا مضبوط اقدامات اٹھا سکتے ہیں ، ابھی ان کی ٹرانزیشن ٹیم فائنل نہیں ہوئی ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ حکومت کے مقابلے میں تمام کمیونٹیز کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں ۔