اسلام آباد(پاکستان نیوز) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا پیش قیمت اثاثہ ہیں، وہ روز اول سے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔ دیار غیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار بے مثال ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے عبداللہ ریاڑ سے ملاقات کے دوران کیا ، انھوں نے مزید کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، اور وزیراعظم عمران خان 13 مارچ کو پی ٹی آئی اوورسیز اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔