سابق گورنر اینڈریو کومو نے سیاست میں واپسی کیلئے پر تولنا شروع کر دیئے

0
211

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو کی جانب سے سیاست میں واپسی کا اعلان ڈیموکریٹس کے لیے مثبت ثابت ہو سکتا ہے ، اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ان کو بغیر کسی وجہ کے ہراسانی کے الزامات لگا کر اقتدار سے باہر کیا گیا حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی، مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے تھے، کومو کو ڈیموکریٹس کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی کی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے درخواست دینا ہوگی، سابق گورنر ایلیٹ سپٹزر (ڈی) نے 2008 میں جسم فروشی کی سرپرستی کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، 2013 میں نیویارک سٹی کمپٹرولر کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے چار دنوں میں 27,000 دستخط حاصل کیے گئے تھے۔ اینڈریو کومو نے اپنے میج کو بحال کرنے کے لیے اپنے انتخابی مہم کے ساتھ سابقہ دور میں اپنی برطرفی کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی ہے تاکہ شہریوں کا ان پر دوبارہ سے اعتماد بحال ہو سکے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹس میں اب بھی حمایت حاصل ہے اور وہ اس سلسلے میں مزید کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here