واشنگٹن (پاکستان نیوز) تاریخ میں پہلی مرتبہ امیگریشن سسٹم میں نئے قانون کا اضافہ کر دیا گیا ہے کہ جس کے تحت ایسے تارکین جوکہ سات سال سے زائد عرصہ سے امریکہ میں رہائش پذیر ہوں ، کمیونٹی خدمات میں نمایاں کردار کے حامل ہوں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو تو ایسے غیر قانونی یا قانونی تارکین کو امریکی شہریت کے حصول کے لیے اہل قرار دیا جائے گا، وہ قانونی طریقے سے امریکی شہریت حاصل کرتے ہوئے بقیہ زندگی یہاں گزار سکتے ہیں ، نئی قانون سازی امریکہ میں رہائش پذیر 8ملین غیرقانونی تارکین کو قانونی طریقے سے رہائش اختیار کرنے کا حق فراہم کرے گی۔









