ٹرمپ انتظامیہ: ہواوے کو امریکی ”چپس“ کی فراہمی پر پابندی

0
168

امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے تیار ہیں: چین

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی چپ مارکیٹس سے ہواوے ٹیکنالوجیز کو سامان کی ترسیل پر پابندی لگادی ہے۔ اممریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ وہ برآمدی قواعد میں تبدیلی کر رہا ہے، تاکہ ہواوے کو ان سیمی کنڈکٹرز کی فراہمی سے روکا جائے جن کی تیاری میں امریکی سافٹ وئیر اور ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔چین کے گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکومت کے ذرائع نے اس خبر پر فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہواوے پر پابندیوں کے جواب میں امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ان ذرائع کے مطابق امریکی کمپنیوں ایپل، سسکو سسٹمز اور کوال کوم جیسی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کاآغاز اور پابندیوں کا نفاذ کیا جا سکتا ہے، جبکہ بوئنگ سے خریداری معطل کی جا سکتی ہے۔امریکی برآمدی قواعد میں تبدیلی نہ صرف ہواوے کے لیے بڑا دھچکا ہے جو دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے، بلکہ یہ تائیوان کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی، ایپل اور کوال کوم کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ٹی ایس ایم سی ہواوے کو چپس فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہے جبکہ اس نے ایک دن پہلے ہی امریکی ریاست ایریزونا میں 12 ارب ڈالر کی چپ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here