کورونا، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا :امریکی سفیر

0
144

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران کسی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے سے خبردار کیا ہے۔امریکہ کے خصوصی سفیر برائے عالمی مذہبی آزادی سام براو¿ن بیک نے ایک غیر معمولی بیان میں مسلمانوں پر جسمانی اور آن لائن حملوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا بھارت میں کورونا کے تناظر میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔، سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن خبروں میں مسلمانوں کو وائرس کیلئے مورد الزام ٹھہرا کر ان پر تشدد اور حملے کرنے کیلئے اکسایا جا رہا ہے ، جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ کورونا بحران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور وہ کسی کو قربانی کا بکرابنانا چاہتے ہیں اور ایسے میں آپ کسی پر بھی ذمہ داری ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here