غربت میں اضافہ ہو رہا :اقوام متحدہ

0
94

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی اور عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہان نے غذائی سلامتی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ ملپاس، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا، ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیسلی اور ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی او کونجو نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کے موسم بہار اجلاس کے آغاز سے قبل اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا پیچیدہ بحراوں سے دوچار ہے، یوکرین میں جنگ کی وجہ سے کووڈ19 کی عالمی وبا سے متاثر معیشت بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ضروری غذائی اشیا کی قیتموں میں تیزی سے اضافہ اور رسد کی کمی سے دنیا بھر میں دبائو بڑھ رہا ہے اور مزید لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں۔ یہ صورتحال غریب ترین ممالک کے لئے زیادہ تشویش ناک ہے جن کی درآمدات کا زیادہ تر حصہ غذائی ایشاء پر مشتمل ہوتا ہے، متوسط آمدنی والے ممالک میں بھی خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ہر ایک فیصد اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں 10ملین افراد انتہائی غربت میں چلے جاتے ہیں۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد کے جھٹکے بہت سے متاثرہ ممالک خاص طور پر وہ جو پہلے سے ہی تنازعات سے متاثر ہیں میں سماجی تنائو کو بڑھا سکتے ہیں۔ بیانم یں ہم بین الاقوامی برادری سے خوراک کی ہنگامی فراہمی ، مالی امداد، زرعی پیداوار میں اضافہ اور کھلی تجارت کے مربوط اقدامات کے ذریعے فوری طور پر کمزور ممالک کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here