نفرت انگیز پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نوید درانی کو 8سال قید کی سزا

0
242

نیویارک (پاکستان نیوز) کوئینز کی عدالت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات ، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 30 سالہ نوید درانی پر مختلف الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے جس کے تحت ملزم کو کم سے کم 8 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ، کوئینز کی ڈسٹرکٹ اٹارنی مالینڈا کیٹز نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجرم نے مسلمانوں کو نفرت آمیز واقعات کا نشانہ بنانے کے ساتھ ، ان پر تشدد بھی کیا جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور چوری کے بھی الزامات کا سامنا کر رہا ہے ، درانی سٹریٹ کرائم میں ملوث رہا ہے ، سڑک سے گزرنے والی متعدد خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جبکہ ایک خاتون کو ناک ٹوٹنے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، درانی نے سڑک پر چلتے افراد سے چیزیں بھی چھینی ہیں جس کی شکایات پولیس سٹیشن میں رپورٹ ہوئی ہیں ، تمام الزامات کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت کی جانب سے درانی کوکم سے کم آٹھ سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here