نیویارک:بیروزگاری میں 58فیصد کمی

0
75

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق 2020کے آغاز کے مقابلے میں نیویارک میں بے روزگاری کی شرح 57.47 فیصد تک کم ہوئی ہے جوکہ امریکہ میں دوسری سب سے بڑی کامیابی قرار دی گئی ہے ۔ رواں برس مئی میں 5 لاکھ 59 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق یہ تعداد 6 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہونی چاہئے تھی ، مئی میں نئی ملازمتوں کی اتنی بڑی تعداد سے بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد تک گر گئی ہے ، لیبر بیورو کی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں مزید کمی ہونی چاہئے ۔ماہر معاشیات مارک ہیمرک نے بتایا کہ ملک میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے حالیہ ملازمتوں میں اضافے کی وجہ سے کمپنیوں کے پاس ملازمین کی قلت ہو گئی ہے ، کچھ کمپنیوں نے ملازمین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جبکہ اس کے ساتھ مزید الائونسز بھی دیئے جا رہے ہیں ، اے ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق نجی سیکٹر میں 9 لاکھ 80 ہزار کے قریب ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے ، اپریل کے مہینے میں 2 لاکھ 66 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی تھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here