شکاگو میں تحریک انصاف کے رہنما وسیم بٹ کے برادر نسبتی لاہور میں انتقال کر گئے

0
155

33سالہ مرحوم سفیان بٹ حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے ، پسماندگان میں بیوہ اور چھ ماہ کے فررندکو سوگوار چھوڑا ہے

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسیم بٹ کے جو انسال بردار نسبتی سفیان بٹ، لاہور میں بوجہ ہارٹ اٹیک خالق حقیقی سے جا ملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم سفیان بٹ نے33سال کی عمر پائی۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور چھ ماہ کے فررند کے علاوہ عزیزواقارب اور احباب کو غمزدہ چھوڑا ہے۔سفیان بٹ کے انتقال کی خبر پر شکاگو کی پاکستانی کمیونٹی نے وسیم بٹ اور ان کے اہل خاندان سے اظہار تعزیت و افسوس کیااور مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ومغفرت کی دعا کی۔کمیونٹی کے ہر شعبہ حیات کی سینکڑوں شخصیات کا وسیم بٹ سے اظہار تعزیت اور مرحوم سفیان بٹ کی مغفرت کی دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان نیوز شکاگو، مرحوم سفیان بٹ کی رحلت پر وسیم بٹ اور مرحوم کے پسماندگان کے غم میں یکساں شریک ہے۔اور مرحوم کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات نیز لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمانے کے لئے دعاگو ہے۔(آمین)۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here