رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین بن جائےگی:عالمی ادارہ صحت

0
250

واشنگٹن(پاکستان نیوز)عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھ نے بتایا ہے کہ اگر ہم خوش قسمت رہے تو اس سال کے آخر تک ویکسین تیار کرنے والی ا یک یا دو کمپنیاں ویکسین کی تیاری میںکامیاب ہوجائیںگی۔ویکسین آغاز میں سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے افراد کو دی جائے گی اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی ویکسین میں ہونے والی سرمایہ کاری کو دیکھا جائے تو2021کے آخر تک ہم ویکسین کی دو ارب خوراکیں تیار کرلیں گے۔اس کے بعد ہم ترجیحی بنیادوں پر اس کا استعمال شروع کرسکیں گے۔ویکسین کی دست یابی کے بعد فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور ڈاکٹرز کو سب سے پہلے ویکسین کی جائے گی۔اس کے بعد عمر رسیدہ افراد اور صحت کے مسائل کا شکار افراد ترجیح ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here