جرمنی میں کسی بھی ملک کا پرچم جلانا قابل سزا جرم قرار دیدیا گیا

0
187

برلن (پاکستان نیوز) جرمنی میں کسی بھی ملک کا پرچم جلانا قابل سزا جرم قرارد ے دیا گیا ہے۔ جرمن حکام نے کسی بھی ملک کا پرچم جلانے کو قابل سزا جرم قرار دینے والے قانون کو ایک لازمی اقدام قرار دیا ہے۔ تاہم ایک جماعت کا موقف ہے کہ یہ شہریوں کے آزادی اظہار پر قدغن ہے۔جرمنی کی وفاقی پارلیمان نے جمعرات 14 مئی کو دیر گئے وہ قانون پاس کیا جس کے تحت جرمنی میں یورپی یونین یا کسی بھی ملک کا پرچم جلانا ایک قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو تین برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے قانون سازی کے عمل کا آغاز مظاہرین کی طرف سے برلن کی سڑکوں پر اسرائیلی پرچم جلائے جانے کے بعد ہوا تھا۔اس قانون سے قبل جرمن پینل کوڈ وفاقی ری پبلک اور دیگر خودمختار ممالک کی علامات کو بعض شرائط کے ساتھ تحفظ فراہم کرتا تھا ۔ مثال کے طور پر اس کے لیے ضروری تھا کہ جرمنی کے اس ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود ہوں۔نئے قانون کا مقصد ان خامیوں کا خاتمہ اور یورپی یونین کے پرچموں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو یورپی یونین کے مخالفین اور جرمنی میں دائیں بازو کے مظاہروں کے دوران اکثر جلائے جاتے رہے ہیں۔جرمن وفاقی پارلیمان میں اس قانون کے خلاف ووٹ دینے والی واحد جماعت انتہائی دائیں بازو کی پارٹی آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لانڈ ہے۔ اس جماعت کا موقف تھا کہ یہ قانون جرمن شہریوں کے آزادی اظہار کے خلاف ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here