مریضوں پر خطرناک ٹیکوں کا استعمال کرنیوالاپاکستانی نژاد ڈاکٹر گرفتار

0
153

نیو جرسی(پاکستان نیوز)نیو جرسی کے علاقے سیڈر گروو میں کامیابی سے چلنے والا کلینک اچانک میڈیا میں خبروں کی نظر ہو گیا۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد اے مرزا جن کا تعلق پاکستان کی نامور سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے منسلک رہے ہیں۔ ان دنوں اپنے مریضوں کی جانب سے درج کروائی گئی شکایتوں کے باعث گرفتاری اور الزاما ت کا سامنا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مرزا چار ریاستوں میں پلاسٹک سرجری کے لائسنس یافتہ سرجن ہیں۔ وہ اپنے کلینک میں خواتین اور مردوں کے اعضاء تناسل اور چھاتی کے بڑھاوے کے علاج میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے کلینک سے علاج کروانے والے اکثر مریض ان کے علاج کے سائیڈ افیکٹس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد چلا کہ ڈاکٹر مرزا نہایت ہی سستے، ناقص اور خطرناک انجیکشنز کا استعمال کرتے رہے ہیں جبکہ وہ دیگر ڈاکٹروں کی نسبت نہایت ہی کم قیمت میں یہ ٹریٹمنٹ دینے میں مشہور تھے۔ ڈاکٹر مرزا کے چاروں ریاستوں میں لائسنس منسوخ کر دئیے گئے ہیں اور ان کیخلاف الزمات عائد کر دئیے گئے ہیں اورانہیں اب گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here