بھارت کو مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے انکار

0
140

نیویارک(پاکستان نیوز) وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے مطابق پاکستان امریکی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں برقرارہے۔ وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے گزشتہ روز مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست کا اعلان کیا جس میں پاکستان، روس، چین، ایران ، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان ، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹیریا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ الجیریا،کوموروس، کیوبا اور نکاراگوا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے حوالے سے خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکہ نے اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کے وعدوں سے مکرتے ہوئے سخت سفارشات کے باوجود بھارت کو مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سفارشات میں بھارت کا نام بھی لسٹ میں شامل کرنے کیلئے کہا تھاکہ بھارت نے شہریت ترمیمی قانون پر دہلی فسادات میں ہندو ہجوم کو کلین چٹ دی اور مسلمانوں کیخلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سفارشات کے باوجود بھارت کو لسٹ سے باہررکھتے ہوئے فہرست جاری کردی۔انڈین امریکن مسلم کونسل نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بائیڈن انتظامیہ مودی حکومت کومذہبی اقلیتوں پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی ہے ۔تجزیہ کار نہال طوسی نے کہا وزیر خارجہ بلنکن نے مسلمانوں کیخلاف تشدد کے باوجود بھارت کو فہرست سے باہر رکھا۔ بھارت میں مسلمانوں قیدیوں کے اہلخانہ نے امریکی کانگریس کو بھارت میں ضمیر کے قیدی کے عنوان سے منعقدہ بریفنگ میں بتایا کہ بھارت میں جھوٹے الزامات میں قید مسلمانوں کو عقیدہ کی بنیاد پر ظلم کا شکار کیا جارہا۔ قیدی مسعود کے بھائی مونس نے کانگریس کو بتایا میرا بھائی دلت لڑکی کے اہلخانہ سے ملنے گیا، جسے اونچی ذات کے ہندوئوں نے عصمت دری کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاجبکہ پولیس نے مسعود کو گرفتار کر لیا ۔فروری 2020 سے جیل میں بند انسانی حقوق کے محافظ خالد سیفی کی اہلیہ نرگس نے کہامیرے شوہر کو حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا مل رہی ہے ۔کانگریس کی بریفنگ کے شریک میزبانوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل یو ایس اے ، 21 ولبر فورس، ہندوز فار ہیومن رائٹس، انڈین امریکن مسلم کونسل اور دیگر کئی تنظیمیں شامل تھیں۔ادھر امریکہ میں سرگرم دو تنظیموں امبیڈکر کنگ سٹڈی سرکل ، کیلیفورنیا، اور ہندوز فار ہیومن رائٹس، نیویارک نے موثر مہم کے ذریعہ امریکی کانگریس کے اراکین کے نام کھلا خط میں کہا کہ ہندوستان کے سیکولر آئین کو اندھیرے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ، دلتوں کے خلاف ذات پات ، تعصب اور تشدد کے خاتمہ کے لیے امریکی کانگریس کو بی جے پی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیئے ۔
امریکا کی جانب سے طالبان،الشباب،داعش بوکوحرام،حوثی،جماعت النصرالسلام ولمسلمین کوخصوصی طور پر تشویش والی تنظمیں قراردی گئی ہیں جبکہ نائجیریا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سیخارج کردیاگیا ہے۔ وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکاہر ملک میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کی وکالت کرنے کیعزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو 2018 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here