منیاپلس(پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں فسادات کی لہر کے پیچھے صرف ایک فون کال ہے جو سٹور مالک نے پولیس کو کی تھی۔ اس سٹور کا مالک ایک مسلمان محمود میالہہ نامی شخص ہے ، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اس قدر سنگین نتائج کا ذرا بھی ادراک ہوتا تو وہ کبھی بھی پولیس کو جارج کیخلاف رابطہ نہ کرتے ۔ جارج فلائیڈ کے خلاف شکایت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ایک معمول کی کاروائی کا نتیجہ اس قدر سنگین اور بدترین ہوگا وہ کبھی پولیس کو جعلی نوٹ استعمال کرنے کی کوشش پر جارج فلائیڈ کی شکایت نہ کرتے۔ محمود ابو میالے نے کہا کہ انہوں نے ریاست کی سرکاری پالیسی پر عملدرآمد کیا تھا جس کے مطابق سٹور مالکان یا عملہ پر لازم ہے کہ جعلی کرنسی نوٹ کی موجودگی یا کسی جانب سے استعمال کرنے کی کوشش پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا افسروں کو مطلع کیا جائے۔یاد رہے کہ جارج فولائیڈ نے 20 ڈالر کا جعلی نوٹ کیش کرانے کی کوشش کی تھی جس پر محمود نے فورا پولیس کو مطلع کردیا۔