کیرولینا ، نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

0
228

ہنگامی امداد کے اداروں نے کلب میں داخل ہو کر فائرنگ سے زخمیوں کو طبی امداد دی

کیرولینا (پاکستان نیوز) کیرولینا میں واقع نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوب کیرولینا کے کرین ویل میں لاو¿یش لاو¿نج کے نائٹ کلب میں پیش آیا۔ واقعہ سے متعلق پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ جمی بولٹ نے بتایا کہ نائب کلب میں رات 2 بجے غیرمعمولی شور کے بعد لوگ تیزی سے باہر کی طرف بھاگے،انہوں نے بتایا کہ کلب کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی آواز سن کر مزید پولیس کے لیے کنٹرول روم کو اطلاع بھی دی۔ ترجمان محکمہ پولیس نے بتایا کہ ہنگامی امداد کے اداروں نے کلب میں داخل ہو کر فائرنگ سے زخمیوں کو طبی امداد دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے وقت نائٹ کلب کے اندر کئی سو افراد موجود تھے جو گورنر ہنری میک ماسٹر کے ایگزیکٹو آرڈر کی ورزی تھی۔ جمی بولٹ نے ملزمان سے متعلق بتایا کہ ’محکمہ دو مشتبہ افراد کی تلاش میں ہے جو نائٹ کلب میں فائرنگ میں براہ راست شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمے کے پاس ویڈیو میں دو افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی اور حکام نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8افراد کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تاحال کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here