طویل چھٹیوں کے بعد طلبا کی ستمبر میں مرحلہ وار سکولوں کو واپسی کے شیڈول کا اعلان

0
155

ہفتے میں دو سے تین روز کلاسز ہوں گی ، آن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی ، ایک کلاس میں زیادہ سے زیادہ طلبا کی تعداد 9سے 12ہوگی

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک انتظامیہ نے طویل لاک ڈاﺅن کے بعد ستمبر سے مرحلہ وار سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق یکم ستمبر سے سکولوں کو طلبا کے لیے کھولا جائے گا اور ہفتے میں صرف تین دن تعلیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، میئر ڈی بلاسیو کا کہنا تھا کہ سکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں وہ اپنے حساب سے سکولوں کو ہفتے میں تین یا دو دن کھولنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو سکولوں میں پڑھانے کے ساتھ ہفتے کے باقی روز آن لائن کلاسز کے سلسلے کو بھی جاری رکھا جائے گا اور رفتہ رفتہ شیڈول کو معمول پر لایا جائے گا ۔کلاسز میں طلبا کی تعداد کو 9 سے 12 تک محدود کیا جائے گا تاکہ زیادہ طلبا کی تعداد سے کورونا کے پھیلاﺅ کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here