نیویارک (پاکستان نیوز) سعودی سکالر اعابدی ظہرانی نے کہا ہے کہ گلف ممالک میں رہائش پذیر ایسے ہندو شہریوں کو ملک بدر کر دینا چاہئے جوکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات میں ملوث ہیں ، انھوں نے کہا کہ گلف ممالک میں کورونا کا شکار ہزاروں ہندوﺅںکا بلا تفریق علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے ، انھوں نے کہا کہ گلف ممالک کو دہشتگرد گرد اور انتہا پسند ہندوﺅںکے متعلق پالیسی وضع کرنا ہوگی کہ ان پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے ۔