مین ہیٹن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری پر حملہ، پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی

0
9

نیویارک (پاکستان نیوز)مین ہٹن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری وحید اختر پر ایک سیاہ فام شخص کی جانب سے پرتشدد حملہ اور ڈکیتی کی ناکام کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ حملے کے دوران ملزم نے وحید اختر کے سر پر شدید ضرب لگائی جس سے وہ زخمی ہو گئے، جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعات کے مطابق متوقع ڈکیتی کے اس حملے کے فوری بعد متاثرہ شخص نے رابطہ کیا، جس پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کپتان ضغم عباس کو فوراً اطلاع دی گئی۔ این وائی پی ڈی کے افسر کپتان ضغم عباس نے بغیر کسی تاخیر کے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صرف چند ہی منٹوں میں مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی۔ متاثرہ پاکستانی برادری کے رکن وحید اختر الحمد للہ اس وقت خطرے سے باہر ہیں اور طبی امداد کے لیے ایمرجنسی کیئر میں زیر علاج ہیں، جہاں پولیس انتظامیہ بھی ان کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستانی برادری نے وحید اختر کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی برادری نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بالخصوص کپتان ضغم عباس کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو انتہائی سراہا ہے۔ پولیس کی اس سستے اور فعال ردعمل سے علاقے میں مقیم کمیونٹی کا نیویارک پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، جبکہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here