بھارت سب سے زیادہ مقروض ملک

0
2

نئی دہلی(پاکستان نیوز) جنوبی ایشیا کے غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے پہلے 8 ممالک میں بھارت سر فہرست اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ 2026 کی رپورٹ کے مطابق بھارت پر کل بیرونی قرضہ 765 بلین ڈالر ہے، انڈیا کا ہر شہری 535 ڈالر کا مقروض ہے جبکہ پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 138 بلین ڈالر ہے جو فی شہری 530 ڈالر ہے۔ بنگلا دیش کا تیسرا نمبر ہے جس کا بیرونی قرضہ 102 ارب ڈالر ہے جوفی شہری 590 ڈالر ہے۔ سری لنکا کا قرضہ 57 ارب ڈالر ہے اور فی شہری قرضہ 2590 ڈالر ہے۔ غیر ملکی قرض میں نیپال پانچویں نمبر پر ہے جس کا قرضہ 11 بلین ڈالر ہے، فی شہری 370 ڈالر ہے۔ بھوٹان کا قرضہ تین اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہے جو فی شہری 4400 ڈالر ہے جبکہ مالدیپ کا کل قرضہ چار ارب ڈالر ہے اور ہر شہری 7500 ڈالر کا مقروض ہے ۔ افغانستان دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا مقروض ہے جہاں ہر افغان شہری 60 ڈالر کا مقروض ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here