کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 30کروڑ50لاکھ امریکی ڈالر کی کمی کے بعد21ارب 48کروڑ47لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی بیرونی ادائیگیوں کے باعث ہوئی ہے ۔19جون2026ء تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 91کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 56کروڑ 83 لاکھ ڈالرتھے۔سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ حکومتِ پاکستان کو ایک کثیرالجہتی مالیاتی ادارے سے 70 کروڑ امریکی ڈالر اور حکومتی کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کی مد میں تقریبا 1.7ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں۔موصول ہونے والی یہ رقوم 30جون 2026ء تک کے زرمبادلہ کے سرکاری اعداد و شمار میں شامل کی جائیں گی، جس کے نتیجے میں ذخائر کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔












