اسلام آباد(پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ، الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کردیا، علی امین گنڈا پور کو 26مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، درخواست پر الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کے نام پر 735 کنال زمین عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔ 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کی گاڑی زمین کو بیچ کرلی گئی جو کہ غلط بیانی تھی، غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔ وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 24 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن اپریل میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے،آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد 24 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقے خالی ہوئے، آصف زرداری کے صدر مملکت بننے سے این اے 207 کی نشست خالی قراردیدی گئی ہے جبکہ مریم نواز،علی امین گنڈا پور کے وزرائے اعلی بننے سے قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئی ںہیں، شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست خالی ہوئی۔