لیور پول نے چیلسی کو ہرا کر یوئیفافٹ بال کپ اپنے نام کر لیا

0
267

لندن (پاکستان نیوز)انگلینڈ کی فٹبال ٹیم لیورپول نے اپنی ہی ہم وطن ٹیم چیلیسی کو یوئیفا سپر کپ میچ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔یوئیفا چیمپئنز لیگ 2019 کی فاتح اور یوئیفا یورپا کپ 2019 کی فاتح چیلسی کے درمیان سپر کپ کا میچ ہوا۔میچ کے ابتدا میں چلیسی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں اولیفر جیراڈ نے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلوادی اور پہلے ہاف ک اختتام اسی برتری کے ساتھ ہوا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں لیورپول کی ٹیم مختلف انداز میں دکھائی دی اور 48ویں منٹ میں ساڈیو مینے نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف کے اختتام پر اسکور 1-1 سے برابر رہا جس کے بعد میچ کے نتیجے کے لیے اضافی وقت دیا گیا جس کے دوسرے ہی منٹ میں لیورپول نے ساڈیو مینے کے گول کی مدد سے 1-2 کی سبق حاصل کرلی۔تاہم چیلسی کے جورگینیو نے 101ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا اور ایک مرتبہ پھر اسکور 2-2 سے برابر ہوگیا۔اضافی وقت کے اختتام پر میچ 2-2 سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی اسٹروک پر ہوا۔لیورپول نے اپنے تمام پانچوں اسٹروک جال میں پہنچا دیے جبکہ چیلسی کے کھلاڑی بھی گیند کو ابتدائی 4 اسٹروک کے دوران اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ، تاہم لیورپول کے گول کیپر آڈریان آخری پنالٹی روک کر ہیرو بن گئے اور یوں یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2019 کی فاتح سپر کپ کی بھی فاتح بن گئی۔خیال رہے کہ فٹبال سپر کپ یورپین فٹبال کلبس کے مابین کھیلا جانے والا ایک میچ پر مشتمل ایونٹ ہے جو یوئیفا یورپا چیمپئن اور یوئیفا چیمپیئنز لیگ کی فاتح ٹیموں کے مابین کھیلا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here