دوران میچ سر پر گیند لگنے سے کرکٹ امپائرجان کی بازی ہار گیا

0
161

لندن(پاکستان نیوز) کرکٹ امپائر دوران میچ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ جان ولیمز گزشتہ ماہ 13 جولائی کو امیچور میچ کے دوران فرائض انجام دیتے ہوئے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے ، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا لیکن بعدازاں وہ کوما میں چلے گئے ۔یکم اگست کو انہیں ہاورفوڈویسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دو ہفتوں بعد وہ انتقال کر گئے ۔ یاد رہے کہ 80 سالہ جان ولیمز کی آخری رسومات میں دونوں ٹیموں کے علاوہ دوسرے امپائرنے شرکت کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here