نیویارک (پاکستان نیوز) 2009میں ٹریفک حادثے کے دوران موت کا سبب بننے والے 52سالہ پاکستانی نژاد چودھری یوسف کو ویلے سٹریم سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ، حادثہ 28مارچ 2009کو پیش آیا جب چودھری یوسف نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ قریبی جنگل میں جا گھسی جہاں درختوں سے ٹکرانے سے گاڑی میں سوار 26سالہ حارث خان اور 32سالہ کشوا بری طرح زخمی ہوئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چودھری یوسف کو گرفتار کیا ، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں حارث خان دم توڑ گیا جبکہ کشوا کو طبی امداد کے بعد رہا کر دیا گیا، چودھری یوسف کو علاج کے بعد اوشن کائونٹی جیل منتقل کیا گیا جہاں اس کی ابتدائی ضمانت کیلئے 150 لاکھ ڈالر بونڈ رقم مقرر کی گئی ، چودھری یوسف رقم ادا کرنے کے بعد عدالت حاضری کی شرائط پر عارضی طور پر رہا کر دیا گیا ، 5 فروری کو، چوہدری یوسف لازمی عدالتی تاریخ کے لیے پیش ہونے میں ناکام رہے، اور ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے۔یوسف اس تاریخ کے بعد سے ـ 24 دسمبر تک، جب اسے نیویارک شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، انصاف سے مفرور ہے۔