نیویارک میئر انتخابات ، بورڈ آف الیکشن پر جمہوریت کیخلاف سازش کا الزام

0
384

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میئر انتخابات میں بورڈ آف الیکشن پر جمہوریت کے خلاف سازش کے الزامات عائد کر دیئے گئے ، میئر امیدواروں نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مشترکہ طور پر تحقیقات کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق ووٹرز نے بڑی تعداد میں جعلی بیلٹس کی شکایات درج کروائی ہیں ، ایرک ایڈمز نے انتخابات کی انتظامیہ پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زائد بیلٹس مشکوک ظاہر ہوئے ہیں جوکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ، الیکشن بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی اعدادو شمار میں حیران کن تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس کا ایجنسی کی جانب سے اعتراف بھی کیا گیا ہے ، ووٹنگ مشین میں ایک لاکھ پینس ہزار کے قریب جعلی بیلٹس کے اہتمام کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کو کسی بھی امیدوار کی کامیابی یا ناکامی میں بدلنے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here