ایغور مساجد گرانے سے تعلق پر40 سے زائد مسلم گروپس کا ہلٹن ہوٹل کے بائیکاٹ کا اعلان

0
176

واشنگٹن (پاکستان نیوز)چین میں ایغور مسلم کی مسجد کو گرا کر نیا پلازہ بنانے سے تعلق پر امریکہ کے 40 سے زائد مسلم گروپس نے ہلٹن ہوٹل کا بائیکاٹ کر دیا ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ، دی ورلڈ ایغور کانگرنس ، دی ایغور ہیومن رائٹس پروجیکٹ اور اوگرا سمیت متعدد تنظیموں کے نمائندوں نے ہلٹن ہوٹل کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ چین میں ایغور مسلمز کی مسجد کو منہدم کرنے اور عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اپنے تعلقات کو منقطع کرے ورنہ بائیکاٹ کی تحریک کو بڑے پیمانے پر شروع کیا جائیگا ، کیئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیہاد اعواد نے کہا کہ کچھ لوگ ہماری اسلامی اقدار کو فروخت کر کے منافع کمانا چاہتے ہیں اور ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے ، آسٹریلیا کی سیٹیلائٹ فرم کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کی حکومت نے 2017 کے دوران صوبے کی 65 فیصد مساجد جوکہ تعداد میں 16ہزار کے قریب بنتی ہیں کو نئی تعمیرات کے لیے منہدم کر دیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here